26 مارچ 2013 - 19:30

اٹلی کے وزیر خارجہ جولیو ٹانزی نے حکومت کی جانب سے دو اطالوی فوجیوں کو ہندوستان واپس بھیجنے کے فیصلے کے خلاف احتجاجی طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔

ابنا: اٹلی کے وزیر خارجہ جولیو ٹانزی نے حکومت کی جانب سے دو اطالوی فوجیوں کو ہندوستان واپس بھیجنے کے فیصلے کے خلاف احتجاجی طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔اطالوی فوجیوں پر دو ہندوستانی ماہی گيروں کے قتل کا الزام ہے اور ان پر ہندوستانی عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے۔اطالوی وزیر خارجہ نے پارلیمان کو بتایا کہ اطالوی فوجیوں کو واپس بھیجنے کے بارے میں ان کے تحفظات کو نہیں سنا گیا۔دونوں اطالوی فوجی حال میں جب وطن واپس گئے تھے تو اٹلی کی حکومت نے ان فوجیوں کو واپس ہندوستان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔اٹلی کے اس فیصلے سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے اور ہندوستانی سپریم کورٹ  نے اٹلی کے سفیر پر ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی تھی ہندوستان نے اطالوی فوجیوں پر قائم مقدمے کی سماعت کے لیے ایک خصوصی عدالت قائم کر رکھی  ہے۔......./169